گلوکار عدنان سمیع نے کنیکا کپور کے اس بیان سے اختلاف کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں گلوکاروں کو صرف 101 روپے بطور علامتی معاوضہ دیا جاتا ہے۔
عدنان سمیع نے کہا کہ ادائیگی کا معاملہ زیادہ تر ذاتی انتخاب اور تجربے پر منحصر ہے، اس لیے اس پر عمومی فیصلہ نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق ہر فنکار کے اپنے اصول ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں وہ خود بھی گانوں کے عوض رقم وصول نہیں کرتے۔
کنیکا کپور نے ایک انٹرویو میں بھارتی انڈسٹری پر معاوضوں کی کمی کا شکوہ کیا تھا، جس پر عدنان سمیع نے کہا کہ ہر ایک کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔
