مظفر آباد میں پولیس نے راولاکوٹ کے رہائشی کو بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم حساس معلومات دشمن ملک کو بھاری رقم کے عوض فراہم کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ 6 مئی کو بھارت نے مظفر آباد کی بلال مسجد پر میزائل حملہ کیا تھا جس سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
