ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد بھارتی ویمن ٹیم سخت تنقید کی زد میں ہے۔ انگلینڈ سے ہار کے بعد ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یکساں میچ فیس لینے کے باوجود ویمن کھلاڑی توقعات پر پورا نہیں اتر رہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر مرد کھلاڑیوں سے کامیابی کی امید رکھی جاتی ہے تو ویمن ٹیم کو بھی اسی معیار پر پرکھا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے 2022 میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کے لیے یکساں میچ فیس کا اعلان کیا تھا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناکامی پر شدید تنقید
