تیلگو اداکار مہیش بابو 50 سال کی عمر میں بھی اپنی شاندار فٹنس اور جوان دِکھائی دینے کی وجہ سے مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی بہترین صحت کا راز سخت ڈائٹ اور باقاعدہ ورزش کا معمول ہے۔
مہیش بابو پورے دن میں 5 سے 6 مرتبہ ہلکی، صحت بخش خوراک لیتے ہیں جس میں اوٹس، انڈے، میوہ جات، پھل، چکن، مچھلی، براؤن رائس اور پروٹین شیکس شامل ہوتے ہیں۔ رات کو بھی وہ سادہ اور پروٹین سے بھرپور غذا کو ترجیح دیتے ہیں۔
اداکار ہفتے میں پانچ دن 60 سے 90 منٹ تک سخت ورزش کرتے ہیں۔ ان کے ٹرینر کے مطابق مہیش بابو فٹنس کو صرف کردار کے لیے نہیں بلکہ اپنی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔ یہی مستقل مزاجی ان کی جوانی جیسی جلد اور توانائی کا بنیادی سبب ہے۔

