پاکستان کی سینئر اداکارہ عظمیٰ گیلانی، جو ان دنوں اپنے وطن کے دورے پر ہیں، نے لاہور میں ریڈیو پاکستان کے دوران اداکار سہیل احمد سے جذباتی ملاقات کی۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اور محبت سے گلے ملے، جس لمحے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
عظمیٰ گیلانی نے گفتگو میں ایک پرانی یاد بھی شیئر کی جب ایک تقریب میں سہیل احمد نے انہیں احتراماً اپنے ساتھ بٹھانے پر اصرار کیا تھا۔
مداحوں نے اس ملاقات کو بےحد سراہا اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عظمیٰ گیلانی وقار کی علامت ہیں اور انہیں زیادہ وقت پاکستان میں گزارنا چاہیے، جہاں ان کا احترام دیدنی ہے۔

