اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو کا طلائی تمغہ اپنے نام کرنے کے بعد ارشد ندیم نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کا اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنی تھرو کے لمحات دکھائے اور لکھا کہ پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت کر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد مکمل فٹنس کی طرف واپسی کے لیے مسلسل محنت جاری ہے اور جیت کا جذبہ آج بھی پہلے جیسا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مقابلوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی۔
گزشتہ رات ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان کے یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو کر کے سلور میڈل جیتا۔

