پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کمرشل سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال ہونے والی اپ گریڈیشن کے بعد اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود ریسٹورنٹس، دکانیں اور بینکوئٹ ہال فعال نہیں تھے۔
پی سی بی نے کمرشل زون کی ازسرِ نو ڈویلپمنٹ اور ڈیزائننگ کے لیے آرکیٹیکچرل کنسلٹنسی کی درخواستیں مانگ لی ہیں۔ interested ادارے 12 دسمبر تک اپنی پیشکشیں جمع کرا سکیں گے۔

