لاہور کے علاقے کاہنہ سے کئی سال قبل لاپتہ ہونے والی فوزیہ نامی خاتون کا معاملہ اب تک حل نہیں ہو سکا۔ پولیس نے 2019 میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، مگر مسلسل کوششوں کے باوجود چھ برس سے خاتون کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔
پولیس نے اب عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پمفلٹس شہر کے تمام تھانوں میں جاری کر دیے گئے ہیں۔
مغویہ کی والدہ نے اُس وقت بیان دیا تھا کہ اُن کی بیٹی کو جنات لے گئے، جبکہ پولیس جیو فینسنگ سمیت تمام ذرائع استعمال کر چکی ہے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
یہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے، جہاں عدالت نے خاتون کی بازیابی کے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔
