ذات صلة

جمع

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقاتیں

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ اور وفاقی...

اسحاق ڈار: اسرائیل کے اقدامات ناقابلِ قبول

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے...

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی...

کیا سر پر بار بار لگنے والی چوٹیں دماغی نقصان سے جڑی ہیں؟

حالیہ تحقیق کے مطابق سر پر بار بار چوٹیں...

فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار Faryal Gohar اور Jamal Shah نے طلاق کے...

سعودی عرب میں بحیرۂ احمر کے ساحلوں کے لیے نئے ریگولیٹری ضوابط نافذ

سعودی ریڈ سی اتھارٹی نے بحیرہ احمر کے ساحلوں کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت ساحلوں کو غیر رسمی تفریحی مقامات کی بجائے منظم اور لائسنس یافتہ سائٹس کے طور پر چلایا جائے گا۔
نئے فریم ورک کے مطابق ساحلوں پر سرگرمیوں کی اجازت صرف لائسنس یافتہ اداروں کو ہوگی، جو دو سال کے لیے جاری کیے جائیں گے اور تجدید کی درخواست معیاد ختم ہونے سے 30 دن پہلے جمع کرانی ہوگی۔ حفاظتی اقدامات خطرات کا بندوبست ماحولیاتی پرمٹ انشورنس اور ساحلوں کی گنجائش کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ساحلی سرگرمیوں میں یکسانیت آپریشنل خطرات میں کمی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانا اور ساحلی سیاحت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ موجودہ آپریٹرز کو نئے ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس شعبے کا ہدف 2030 تک قومی پیداوار میں 85 بلین ریال کا حصہ ڈالنا اور تقریباً دو لاکھ 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے، جبکہ توقع ہے کہ آئندہ چار سال میں 19 ملین سیاح سعودی عرب آئیں گے۔