جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم ایک پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے اس کا این او سی منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اقدام میڈیا رپورٹس میں غیر قانونی تعمیر اور زمین پر قبضے کے انکشاف کے بعد کیا گیا۔
حکام کے مطابق سیکٹر 22 اسکیم 33 میں قائم حافظ پیٹرول پمپ کی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی روڈ پر موجود پمپ کو بھی خالی کرانے کے اقدامات جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس پمپ کی 33 سالہ لیز کی مدت مکمل ہو چکی تھی، جس کے بعد اب اسے غیر قانونی قرار دے کر زمین واگزار کرائی جا رہی ہے۔
جامعہ کراچی کی زمین پر قائم پیٹرول پمپ کا این او سی ختم
