سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی تصدیق کی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اعظم سواتی کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔
