سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنا بھارتی کھلاڑیوں کے اختیار میں نہیں بلکہ مجبوری ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑی صرف بورڈ اور حکومت کے فیصلوں پر عمل کرتے ہیں، اس لیے ان پر تنقید کرنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ کے پابند ہیں، اگر حکومت کھیلنے کا کہے تو وہ کھیلتے ہیں اور اگر منع کرے تو رک جاتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے، جبکہ پاک بھارت میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔ سپر فور یا فائنل میں دونوں ٹیموں کی پیشقدمی کی صورت میں مزید ٹاکرے بھی متوقع ہیں۔

