سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال اور موجودہ پیشرفت پر بات ہوئی۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا، جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے سرکاری دورے کی خواہش ظاہر کی۔
