کراچی کے علاقے دھوراجی میں ایک گھر کے واٹر ٹینک سے معمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون 28 دسمبر سے لاپتا تھیں اور گمشدگی کی رپورٹ درج تھی۔ بدبو محسوس ہونے پر اہل خانہ نے ٹینک چیک کیا تو لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر خاتون پانی چیک کرتے ہوئے پھسل کر ٹینک میں گریں، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
