ریڈ سی اتھارٹی نے سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کے انتظام اور تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل گائیڈ جاری کیا ہے۔ اس میں سرگرمیوں کے قواعد و ضوابط ایپلیکیشن کے طریقے، حفاظتی اقدامات ماحولیاتی اصول اور سرکاری اداروں سے رابطے کے سمارٹ لنکس شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں کشتی رانی اور پانی کی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے گی، جبکہ گائیڈ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو ایک مربوط اور قابل اعتماد ڈیجیٹل نظام فراہم کرے گا۔ ریڈ سی اتھارٹی کا مقصد اس اقدام کے ذریعے ساحلی سیاحت میں اضافہ، سرمایہ کاری کے مواقع بہتر بنانا اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل ہے۔
سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کے لیے ڈیجیٹل گائیڈ متعارف
