آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جاری کر دیا ہے، جس میں پیٹ کمنز کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق چند اہم کھلاڑی فٹنس کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ورلڈ کپ تک دستیاب ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ عبوری اسکواڈ ہے اور ایونٹ سے قبل اس میں تبدیلی ممکن ہے، جبکہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اسکواڈ بعد میں بتایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 7 فروری سے انڈیا اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
