روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے عوام سے ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن چاہتا ہے، مگر کسی دباؤ یا سمجھوتے کے تحت نہیں۔ ان کے مطابق امن معاہدہ بڑی حد تک تیار ہے، تاہم باقی نکات یوکرین اور خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔
پیوٹن کا نیا سالی خطاب: روس کو فتح پر مکمل یقین
