لاہور ہائیکورٹ میں سال 2026 کی پہلی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جو وکلاء کی ایک نجی تنظیم کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ درخواست میں پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مفت اور مسلسل ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ متعدد سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی دواؤں کی شدید کمی پائی جا رہی ہے، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات کی فوری دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
2026 کی ابتدا: لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری اسپتالوں کی ادویات سے متعلق پہلی درخواست
