ایشیا کپ 2025 کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان سری لنکا کے خلاف بولڈ ہوگئے لیکن انہیں یہ گمان ہوا کہ وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے فوراً ری ویو مانگا۔
امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں یاد دلایا کہ وہ بولڈ ہوئے ہیں، جس کے بعد میدان میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شائقین کے لیے مذاق بن گیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر افغانستان کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

