اداکار و گلوکار فواد خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رواں سال انہیں مختلف معاملات پر مسلسل تنقید کا سامنا رہا—چاہے وہ ویب سیریز برزخ ہو، بھارتی فلم عبیر گلال کی ریلیز یا پھر پاکستان آئیڈل میں ان کی شمولیت۔
انہوں نے کہا کہ جائز اور اصلاحی تنقید قبول ہے، لیکن ذاتی حملوں اور کیچڑ اُچھالنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ 2025 انہیں مسلسل منفی تبصروں کا سال لگا، اس لیے اب وہ ہر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس سے صرف تنازع بڑھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے دنیا بھر میں ہوتا ہے، مگر ضروری ہے کہ اسے حدود میں رکھا جائے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کیا جائے۔

