سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کو ایشیز سیریز شروع ہونے سے چند روز پہلے ریڈیو کمنٹری ٹیم سے ہٹا دیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قومی براڈکاسٹر کی پالیسی کے تحت ادارے سے وابستہ افراد کا کسی بھی جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق نہیں ہونا چاہیے، جبکہ میگرا کے ایک آن لائن بیٹنگ کمپنی کے ساتھ روابط سامنے آئے تھے، جو اُن کی فاؤنڈیشن کے تعاون کے لیے تھے۔
ادارے کے مطابق یہ فیصلہ میگرا اور براڈکاسٹر دونوں کی باہمی رضا مندی سے کیا گیا۔ اس سے پہلے 2022 میں میچل جانسن کو بھی اسی پالیسی کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

