ذات صلة

جمع

ایران میں حملوں پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے تہران میں حالیہ...

ریاض بن گیا خلیجی امیروں اور عہدیداروں کے لیے انخلا کا مرکزی مرکز

علاقائی کشیدگی کے بڑھنے کے ساتھ، ریاض خلیجی ممالک سے روانگی...

جازان میں رمضان کے دوران سیاحت اور ڈیجیٹل تفریح کا منفرد امتزاج

رمضان کے مہینے میں جازان سیاحتی سرگرمیوں کا ایک متحرک مرکز...

حدودِ شمالیہ میں افطار کی روایتی خاندانی محفلیں

حدودِ شمالیہ میں رمضان کے دوران افطار کے وقت...

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر صنعت و تجارت

چوہدری شافع حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ

گجرات شہر کی ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں

وہ اس سال مکمل ہو جائیں گے کنٹریکٹر کو چاہئے وہ بہترین میٹریل استعمال

کریں ۔ حکومت پنجاب نے گجرات سیوریج سسٹم ، رحمان شہید روڈ سمیت دیگر

ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز منظور کئے ہیں رحمان شہید روڈ پر دن رات کام ہو رہا

ہے انشااللہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ گجرات کے میگا

سیوریج سسٹم کی ڈیزائیننگ کا مرحلہ جاری ہے متعلقہ محکمے کے ساتھ مکمل رابطے

میں ہوں ۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات کے چار سکولوں کو میٹرک

سے ایف اے تک اپ گریڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ظہورالہی اسٹیڈیم اور

کٹھالہ انڈر پاس ڈسپوزل کو منظور کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ مدینہ سیداں

ڈسپوزل پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ باب

گجرات مکمل ہو چکا ہے اس سال سماں موہلہ برج پر بھی کام شروع ہو جائے گا

سیوریج لائن جو گجرات چیمبر سے شروع ہو کر بشیر کلفٹ ہسپتال تک جاتی اس

پر کام شروع ہو چکا ہے گجرات ایجوکیشن کمپلیکس پر اس سال کام شروع ہو

جائے گا۔تمام پارکس کو اپ گریڈ کیا گیا جو اس سے پہلے نہیں ہوئے تھے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات کی لوکل انتظامیہ گجرات کی عوام کی

بہتری کیلئے بہت اچھا کام کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر اور دیگر محکموں سے روزانہ کی

بنیاد پر رابطے میں ہوں ۔ گجرات کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں جلد چلنا

شروع ہو جائیں گی جس سے عوام کو سفر میں ریلیف ملے گا.چوہدری شافع حسین

نے کہا کہ سروس موڑ برج کی توسیع پر دھند اور سرد موسم کی وجہ سے کام کی

رفتار سست ہے لیکن فروری کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔