شامی حکومت اور امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ایس ڈی ایف نے ملک بھر میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ شمال مشرقی شام میں حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا۔
معاہدے کے تحت ایس ڈی ایف کے جنگجو دریائے فرات کے مشرق کی جانب واپس جائیں گے اور سکیورٹی جانچ کے بعد شامی اداروں میں ضم کیے جائیں گے۔ شامی حکومت دیر الزور اور رقہ سمیت اہم علاقوں، سرحدی گزرگاہوں اور تیل و گیس کے اثاثوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔
دستاویز پر صدر احمد الشرع اور ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی کے دستخط موجود ہیں، جبکہ دونوں فریقین نے مذاکرات کے ذریعے تمام زیر التوا معاملات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
شام میں اہم پیش رفت، حکومت اور ایس ڈی ایف کے درمیان جنگ بندی طے
