وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر اہلِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ صبر، برداشت، ہمدردی اور نیکی کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کی رحمتوں اور برکتوں سے پوری امتِ مسلمہ کو مستفید فرمائے، گناہوں کو معاف کرے اور پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام نصیب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔
