پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امیر گیلانی سے محبت سب سے پہلے انہیں ہوئی تھی۔ ماورا نے بتایا کہ امیر کی معصومیت، خوبصورتی اور نرم مزاج نے ان کے دل میں گھر کر لیا۔
اداکارہ کے مطابق امیر کی والدہ نے دونوں خاندانوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور پہلی شادی کی انگوٹھی بھی ماورا کی ساس نے پہنانی تھی۔ ماورا حسین نے کہا کہ امیر کے ساتھ زندگی بھر خوش ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

