سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے داسن شناکا کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شناکا نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔
سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پرامودیا وکراماسنگھے کے مطابق داسن شناکا پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی کپتانی کریں گے۔ سری لنکا نے پہلے سے اعلان شدہ 25 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، جس میں سے حتمی ورلڈکپ اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔

