آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ فائرنگ کے واقعے سے جڑے ممکنہ روابط کے شبے میں سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد ایک گروپ کی صورت میں بونڈائی جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاحال ان افراد پر کوئی باقاعدہ الزام عائد نہیں کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، شواہد نہ ملنے کی صورت میں انہیں رہا کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بونڈائی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس پر دہشت گردی سمیت درجنوں الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔

