امریکا میں براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کی لاش ریاست نیو ہیمپشائر سے برآمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ پرتگالی شہری کی لاش ایک گودام سے ملی، جس کی موت خود کو گولی مارنے کے باعث ہوئی۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اسی شخص پر میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر کے قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں دو طلبہ جان سے گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا یونیورسٹی سے کوئی موجودہ تعلق نہیں تھا، تاہم وہ ماضی میں پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے وہاں داخلہ لے چکا تھا۔

