فیصل آباد کی ایک کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم ریسکیو کارروائی کے دوران ملبے سے مزید دو مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

