ریاض کے العثیم مال میں قائم ’سنو سٹی‘ گرمی کے موسم میں شہریوں اور سیاحوں کو برفانی ماحول کا منفرد تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ یہاں صفر سے کم درجہ حرارت، آئس اسکیٹنگ، برفانی ڈھلانوں پر پھسلنے، برف گاڑیوں کی سیر اور برفانی کیبن جیسے دلکش مناظر فیملیز کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ یہ تفریحی مقام مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
