یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی ایک تحقیق کے مطابق گری دار میووں کا باقاعدہ استعمال بڑھاپے میں دماغی کمزوری اور ڈیمنشیا جیسے امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 10 گرام سے زائد گری دار میوے کھانے والے افراد کی یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت 60 فیصد بہتر پائی گئی۔ تحقیق میں مونگ پھلی کو خاص طور پر دماغی افعال کے تحفظ میں مؤثر قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈینٹس اور صحت مند چکنائیوں سے بھرپور ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ متوازن غذا عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کا مؤثر طریقہ بن سکتی ہے۔

