ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کافی میں پروٹین پاؤڈر شامل کرنا فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔ فٹنس کے ماہر ایڈم کلارک کا کہنا ہے کہ لوگ اسے پٹھوں کی مضبوطی اور توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، لیکن اگر ورزش کے معمولات کو اس کے مطابق نہ بدلا جائے تو یہ صحت کے لیے الٹا مسئلہ بن سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ٹرینڈ پر عمل کرنا جسم کے لیے بہتر نہیں ہوتا۔

