اداکار سید جبران نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ پھانسی کے منظر میں بال بال بچے۔ جبران کے مطابق سین کے دوران لیور پھنسنے پر انہیں تختے سے نیچے اترنے کو کہا گیا، مگر جیسے ہی وہ اترے، تختہ اچانک کھل گیا۔ انہوں نے کہا اگر وہ اُس وقت پلیٹ فارم پر کھڑے ہوتے تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے۔ واقعے کے بعد پوری ٹیم خوفزدہ ہوگئی اور انہیں فوری صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا۔

