ذات صلة

جمع

کراچی میں بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی غائب

کراچی میں بارش کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں بجلی معطل ہوگئی، جن میں لیاری، کھارادر، صدر، لانڈھی، کورنگی، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ماڑی پور اور کیماڑی سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نشیبی مقامات پر حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی گئی ہے، عملہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے شہریوں کو ہدایت دی کہ بارش اور تیز ہواؤں میں برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

ادارے کے مطابق شہر کے بیشتر فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور جلد متاثرہ علاقوں میں بھی بحالی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔