کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز نے اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں گینگ کا سرغنہ محمد نعمان، فرید الحق اور محمد نور شامل ہیں جبکہ ان کا ساتھی نور عرف منا ڈانسر فرار ہوگیا۔ ملزمان ڈکیتی، منشیات فروشی اور اغوا برائے تاوان کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ اسی گینگ کے 4 کارندے 14 اگست کو ایک بچے کے اغوا کی کوشش کے دوران پکڑے گئے تھے۔

