سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ بھارت کے لیے حیران کن ثابت ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا جس کے باعث ان کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، جبکہ اسرائیل کے حق میں امریکی پالیسی نے خطے کو مزید کمزور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان–سعودی معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون کو مضبوط کرے گا بلکہ اسرائیل کے لیے بھی تشویش کا باعث بنے گا۔
