اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا نام بار بار غیر ضروری تنازعات میں لایا جاتا ہے، جس سے کبھی کبھی وہ خود کو گویا “پاکستان کی کنگنا رناوت” محسوس کرتی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے ہر معمولی بیان کو تنازع بنا دیا جاتا ہے، حالانکہ اس سے ان کے کیریئر کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
نازش کا کہنا تھا کہ تنازعات کسی اداکارہ کے کام میں اضافہ نہیں کرتے اور انہیں کسی بھی اسکینڈل نے کبھی فائدہ نہیں پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشہور تنازع اس وقت کھڑا کیا گیا جب انہوں نے شادی کا ایک رشتہ قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

