ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں کارروائیاں—فتنۂ خوارج کے 15 دہشت گرد مارے گئے

خیبر پختونخوا کے علاقوں شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم آپریشنز کیے جن میں بھارتی سرپرستی رکھنے والے فتنۂ خوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے، جن میں گروہ کا اہم رہنما عالم محسود بھی شامل تھا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں کیے گئے آپریشن میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقہ کلیئرنس کا عمل جاری ہے، اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔