فیصل کریم کنڈی، گورنر خیبر پختون خوا، نے کہا ہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی کا علاج ممکن نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروا رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ احتجاجی مقامات پر ہر جگہ 20 سے 25 افراد موجود ہیں اور جتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں وہ ایک قیدیوں کی وین کے برابر بھی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ جنگی کیفیت سے دوچار ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے معاملے پر احتجاج کر رہی ہے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور خود بیان دے چکے ہیں کہ وہ محسن نقوی کے ’اچھے بچے‘ تھے۔
