مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کی زیر اہتمام دستکاری کی نمائش میں سعودی عرب کی روایتی تلوار اور خنجر سازی کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ نمائش کا موضوع ’شناخت اور تخلیق‘ ہے، اور ہنرمندوں کے استادانہ فن نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کی۔
ہر تلوار اور خنجر اعلیٰ معیار کے سٹیل سے تیار کیا گیا ہے اور بعض کو قیمتی جواہرات، سونے یا چاندی سے سجایا گیا ہے۔ کندہ کاری اور نفیس آرائش نہ صرف سجاوٹ بلکہ سعودی عرب کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کی علامت بھی ہے۔
یہ ہتھیار ماضی میں دفاع کے لیے استعمال ہوتے تھے جبکہ آج یہ ثقافت، حوصلے اور سعودی روایت کی نمائندگی کرتے ہیں اور روایتی لباس کا لازمی جزو بن چکے ہیں۔

