بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان نے بہار کی خاتون کا نقاب کھینچنے والے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ واقعہ دیکھ کر دل چاہا کہ وزیر اعلیٰ کے کان کے نیچے 2 لگاؤں۔
ثناء خان نے خواتین کے حقوق کی تنظیموں پر بھی تنقید کی کہ وہ اس معاملے پر خاموش ہیں اور مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ عوامی سطح پر معافی مانگیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
ثناء خان بہار کے وزیراعلیٰ کے حجاب واقعے پر برہم

