ہالی ووڈ کے مشہور آسکر ایوارڈز 2029 سے یوٹیوب پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز اور یوٹیوب کے درمیان 101 ویں آسکر ایوارڈز سے شروع ہونے والی اس شراکت داری کا معاہدہ 2033 تک مؤثر رہے گا۔
اس معاہدے کے تحت ناظرین ریڈ کارپٹ، ایوارڈ تقریب اور پس پردہ مناظر سمیت پوری تقریب یوٹیوب پر دیکھ سکیں گے۔ اکیڈمی اور یوٹیوب دونوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلمی شائقین، نئی نسل اور اکیڈمی ممبران کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

