پاکستانی کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور جھنڈا لہرانے کے واقعے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سیکریٹری رانا سرور کے مطابق اجلاس 27 دسمبر کو چئیرمین شافع حسین کی زیر صدارت ہوگا۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم خودساختہ تھی اور ایونٹ میں شرکت کے لیے نہ حکومت سے اجازت لی گئی نہ فیڈریشن کو آگاہ کیا گیا۔ قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم میں کھیلنا ناقابل قبول قرار دیا گیا اور معاملے کی تحقیقات کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستانی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم میں کھیلنے پر کبڈی فیڈریشن ہنگامی اجلاس طلب

