ایشیز سیریز کے دوران آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے معاملے میں گلین میگرا کو پیچھے چھوڑ دیا، جس پر میگرا کا کمنٹری باکس میں دیا گیا مزاحیہ ردعمل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن لیون کی وکٹوں کی تعداد 564 ہو گئی، جبکہ میگرا 563 وکٹوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔ اس کارنامے کے بعد لیون آسٹریلیا کے کامیاب ترین بولرز میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
عالمی سطح پر وہ اب زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ اس فہرست میں سرفہرست متھیا مرلی دھرن ہیں۔
لیون نے میگرا کو پیچھے چھوڑ دیا، سابق فاسٹ بولر کا دلچسپ ردعمل وائرل

