ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار روب رائنر اور ان کی اہلیہ کے قتل کے مقدمے میں ان کے بیٹے نک رائنر کو لاس اینجلس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد کارروائی تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
عدالتی حکام کے مطابق 32 سالہ نک رائنر پر والد اور والدہ کے قتل کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ اگر الزام ثابت ہو گیا تو اسے عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفتیش کے مطابق مقتولین کو ان کے گھر میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔
ہالی ووڈ میں سنسنی: روب رائنر کے بیٹے پر والدین کے قتل کا مقدمہ

