امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں کرپٹ نظام کے خاتمے کا واضح مینڈیٹ ملا ہے اور سابق صدر بائیڈن کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختصر عرصے میں امریکا نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، متعدد عالمی تنازعات رکوائے گئے اور ملکی معیشت میں بہتری آئی۔ ٹرمپ کے مطابق مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور تنخواہوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری بڑھی، بارڈر کو محفوظ بنایا گیا اور ٹیکس اصلاحات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ہاؤسنگ شعبے میں اصلاحات اور کرسمس پر امریکی فوجیوں کو خصوصی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔
ٹرمپ کا اعلان: پرانی پالیسیوں کی واپسی نہیں ہوگی، امریکا دوبارہ مضبوط بن گیا

