امریکا کی حالیہ دھمکیوں اور پابندیوں کے بعد چین نے وینزویلا کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان گل سے رابطہ کر کے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی اور یکطرفہ دباؤ کی پالیسیوں کو مسترد کیا۔
وانگ ژی نے کہا کہ چین ممالک کی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کو بھی وینزویلا کے جائز حقوق کے دفاع میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوسری جانب وینزویلا نے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کی دھمکی یا طاقت کی سیاست کو قبول نہیں کرے گا۔
امریکی دباؤ پر چین کی وینزویلا کے حق میں کھل کر حمایت

