پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے امریکا کے شہر ہیوسٹن سے طبی آلات اور ضروری سامان پر مشتمل تین امدادی کنٹینرز روانہ کر دیے گئے۔ اس موقع پر ہیوسٹن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتی، سماجی اور فلاحی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب میں بتایا گیا کہ امدادی سامان کی مالیت چھ لاکھ ڈالر سے زائد ہے، جو متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں اور طبی مراکز کو فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے اس اقدام کو پاک امریکا انسانی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔ منتظمین نے عزم ظاہر کیا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
امریکا سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے طبی امداد روانہ

