پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کے کئی حصے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ بیشتر شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون، ایم فور، ایم فائیو اور ایم الیون کے مختلف سیکشنز بند ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور ملک کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جبکہ لاہور دنیا کے شدید آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے۔ پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دھند اور اسموگ کا راج، پنجاب اور کے پی میں ٹریفک و فضا متاثر

