کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر سے 25 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے سابقہ منگیتر نے قتل کیا، جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کچھ دن قبل وہ مکان کرائے پر لیا تھا۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سرجانی ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ، نوجوان خاتون قتل

